اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )بلوچستان کے بعد سندھ حکومت نے بھی وفاق سے کے پی کی مسترد کردہ گاڑیاں مانگ لیں ۔جمعرات کو سندھ محکمہ داخلہ نے وفاقی وزارتِ داخلہ سے درخواست کی ہے کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے مسترد کردہ بکتر بند (آرمڈ) گاڑیاں سندھ کو منتقل کی جائیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو صوبے میں دہشت گردی کے دوبارہ بڑھنے کا ذمہ دار قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت نہ تو خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے تحت مختص فنڈز فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی دیگر آئینی حقوق دے رہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیرِداخلہ محسن نقوی کی جانب سے فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں خراب اور پرانی ہیں اور انہیں واپس کرنے کی ہدایت کردی۔