• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلا م آباد ہائیکورٹ ؛اراکین پارلیمان تنخواہوں و مراعات کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اراکین پارلیمان کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات میں اضافے کے خلاف دائر پٹیشن مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کرتے ہوئے شہری عبداللہ شفیق کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار نے اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور دیگر اراکین پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے عام شہری کے مقابلے میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں غیر منصفانہ طور پر زیادہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید