اسلام آباد ( طاہرخلیل ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ مذاکرات ہی ہرمسئلےکاحل ہوتےتوپھرجنگیں کبھی نہ ہوتیں ، انہوں نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ و اساتذہ سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔انہوں نے نوجوانوں کو قوم کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے،طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے شہداء اور غازیان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔