کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیپرا نے ٹیرف میں نمایاں کمی کی فیصلہ آپریشنز اور کارکردگی پر اثر انداز ہو گا آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے مشاورت جاری ہےکے الیکٹرک کی دھمکی ،کے۔الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی نے کہا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کمپنی کے مالی سال 2024 تا 2030 کے لئے جاری کردہ ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) سے متعلق فیصلوں کے کمپنی کی مالی صورتحال پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے، جو بالآخر اس کے آپریشنز اور کارکردگی پر بھی اثر انداز ہوں گے انہوں نے واضح کیا کہ کے۔الیکٹرک کراچی کے عوام کے مفاد میں بہترین ممکنہ راستہ اختیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نیپرا نے کے۔الیکٹرک کے منظور شدہ ملٹی ایئر ٹیرف میں نمایاں تبدیلیاں اور کمی کی ہے، حالانکہ یہ ٹیرف رواں سال مئی میں دو سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی عوامی سماعتوں، مشاورتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء کے بعد منظور کیا گیا تھا۔مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ دو سال سے زائد کی تفصیلی مشاورت اور تجزیے کے بعد اس نوعیت کی تبدیلی غیر معمولی ہے اور کمپنی کی سرمایہ کاری، منصوبہ بندی اور طویل المدتی مستحکم پر اثر ڈال سکتی ہے۔