اسلام آباد (خبر نگار) پنجاب پولیس علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے کمرہ عدالت میں علیمہ خان کو وارنٹ گرفتاری پیش کئے جس پر انہوں نے موقع پر ہی دستخط کر دئیے۔ پولیس ٹیم نے عدالتی کارروائی کے دوران وارنٹ کی باضابطہ تعمیل کرائی اور اس کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئی۔