• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اور اسرائیل کے تعلقات سال کے اختتام تک معمول پر آجائیں گے، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی  صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات  سال کے آخر تک معمول پر آجائیں گے ،  نیتن یاہو پرذاتی طور پر دباؤ ڈال کر غزہ جنگ ختم کرائی، اسرائیلی وزیراعظم کو فون کر کے واضح الفاظ میں کہا تم دنیا کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتے، معاہدہ قبول کرو۔ اگر اسرائیل نے فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے کی کوشش کی تو وہ امریکا کی تمام حمایت کھو دے گا۔ جنگ بندی میرے بغیر ممکن نہیں تھی، مشرقِ وسطیٰ کے رہنما صرف طاقتور صدر کا احترام کرتے ہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جریدے ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو فون کر کے واضح الفاظ میں کہا کہ غزہ کی جنگ ختم ہو گئی ہے، اب معاہدہ قبول کرو، تم دنیا سے نہیں لڑ سکتے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کے دباؤ اور ثالثی سے ہی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایران پر حملہ کر کے پورے مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ بدل دیا، اب سب جانتے ہیں کہ امریکا کی طاقت کیا ہے۔ ٹرمپ نے فخر سے کہا کہ یہ معاہدہ میری قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھا، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کے رہنما صرف اس صدر کا احترام کرتے ہیں جو طاقت دکھائے۔
اہم خبریں سے مزید