• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کے SP کی مبینہ خودکشی، تحقیقات شروع

اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا زون عدیل اکبر نے جمعرات کو اپنے گن مین کے سرکاری اسلحہ سے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ، ڈرائیور اور گن میں کے بیانات کی تصدیق کے لیے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ عدیل اکبر ڈینگی بخار میں مبتلا تھے ، چھٹی نہ ملنے پر شدید بخار کے باوجود ڈیوٹی انجام دے رہے تھے،ا ٓج ہی انہیں امریکا سےماسٹرزکیلئے اسکالرشپ کی منظوری کا خط موصول ہوا تھا۔ افسوسناک واقعہ ایک نجی ہوٹل کے قریب سرکاری گاڑی کے اندر پیش آیا۔ زخمی ایس پی کو فی الفور پمز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز منتقل کر دی گئی جہاں رات دس بجے نماز جنازہ پڑھائی گئی اور میت سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے گجرات روانہ کر دی گئی ، پمز میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری، نے بتایا کہ آئی جی پی اسلام آباد کی نگرانی میں ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید