• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، 7 کھرب 6 ارب 51 کروڑ روپے کے "الٹرا لگژری گھروں" کے پروجیکٹ کا آغاز

دبئی(سبط عارف) دبئی میں 100ارب درہم کے "الٹرا لگژری گھروں" کے پروجیکٹ کا آغاز، دنیا بھر کے بے انتہا دولت مند افراد دبئی کا رخ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں نئے تعمیراتی منصوبے کے تحت 40,000الٹرا لگژری مکانات تعمیر کئے جائیں گے، جس کی کل سرمایہ کاری تقریباً 100 ارب درہم (27.2 ارب ڈالر / تقریباً 7 کھرب 6 ارب 51 کروڑ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔ منصوبہ کا آغاز دنیا کی سب سے بلند عمارت بنانے والے تعمیراتی گروپ نے کیا ہے۔ الٹرا لگژری مکانات 10,000 سے 20,000 مربع فٹ کے رقبے پر مشتمل ہوں گے، اور اس میں وسیع پلاٹس، شاندار عمارتیں اور خوبصورت پارکس شامل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید