کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہریوں کو بلیک میل کر بھتہ وصول کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نےبوٹ بیسن سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلستان جوہر بلاک 14 میں کال سینٹر پرچھاپہ مارکر 12 لیپ ٹاپ برآمد کرلیے، برآمد لیپ ٹاپ میں اسپوفنگ کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک مالداراورلوگوں کو کالز کرکے ڈرا دھمکاکر اور بلیک میل کرکے بھتہ طلب کیا جا رہا تھا،ایس آئی یوپولیس نے بتایا کہ 8 اگست 2025 کو ٹیپوسلطان تھانے کی حدود سےتاجرکواغوا کرکے حبس بیجا میں رکھا گیا اور 5 کروڑروپے دینے کے وعدے پراس کو رہائی دی گئی اوربعدازاں ملزمان نے مختلف اوقات پر 80لاکھ روپے بھتہ کی مد میں وصول کئے، واقعے کامقدمہ 13اگست کوٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا بعدازاں مقدمے کی تفتیش ایس آئی یوکومنتقل ہوئی ،20 اکتوبر 2025کو بوٹ بیسن پولیس نے 2ملزمان طلال افسر عرف میجر ظفر ولد محمد افسرصدیقی اورمبشرگل کوگرفتارکیا ، گرفتارملزم طلال افسرنے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اور اس کا ساتھی اسپوفنگ سافٹ ویئرکے ذریعے بھتہ طلب کرتے ہیں۔