• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیاتی طور پر ترمیم شدہ گنے اور کپاس کی اقسام کی تجارتی منظوری

اسلام آباد(ساجد چوہدری )پاکستان نے زرعی بائیوٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے جینیاتی طور پر ترمیم شدہ (جی ایم) گنے اور جدید کپاس کی اقسام کی تجارتی کاشت کی منظوری حاصل کر لی ہے، تمام ٹیسٹ کامیابی سے مکمل،  انسانوں، جانوروں اور ماحول کیلئے محفوظ قرار ، نیشنل بایوسیفٹی کمیٹی  کا اجلاس، یہ فیصلہ نیشنل بایوسیفٹی کمیٹی (این بی سی) کے 35ویں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی سیکر ٹری موسمیاتی تبدیلی نے کی، جو این بی سی کی چیئرمین بھی ہیں، جبکہ پاک ای پی اے کی کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر ماہرین بھی شریک ہوئے، کمیٹی نے گنے کی دو ماحول دوست اقسام CABB-IRS اور CABB-HTS کی تجارتی منظوری دی، جنہیں انسانوں، جانوروں اور ماحول کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ۔ لیبارٹری اور فیلڈ ٹرائلز میں ثابت ہوا کہ گنے کے رس یا گڑ میں کسی قسم کے زہریلے اجزاء موجود نہیں، چونکہ گنا نباتاتی طریقے سے افزائش پاتا ہے، اس لیے جین کے پھیلاؤ کا کوئی خطرہ نہیں، ان اقسام نے وفاقی بیج تصدیق و اندراج ڈیپارٹمنٹ کے تحت تمام ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیے ،قومی سطح پر کاشت سے قبل اب ان اقسام کا نیشنل یونیفارم ییلڈ ٹرائل پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے تحت ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید