• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کی کاروباری شخصیت کا 9 ارب روپے کی 7 عمارتیں عطیہ کرنیکا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی کی کاروباری شخصیت نے 9 ارب روپے کی 7 عمارتیں عطیہ کرنیکا اعلان کر دیا۔ 

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اماراتی بزنس مین اور سابق سفارتکار حماد بن احمد بن سالم الحاجری نے دبئی کے مختلف علاقوں میں قائم 9 ارب روپے (110ملین درہم) مالیت کی 7 عمارتیں اوقاف دبئی کے لیے وقف کر دیں۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ عطیہ رواں سال کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ صدقۂ جاریہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان عمارتوں میں شیخ محمد بن راشد گارڈنز، الہیبیہ فورتھ اور المرقد کے علاقے شامل ہیں اور ان عمارتوں سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی، تعلیمی اور صحت کے منصوبوں میں خرچ کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید