وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پولیس کی نئی گاڑیوں کی منظوری دے دی۔
سہیل آفریدی نے پولیس کے لیے نئی آپریشنل گاڑیوں کی خریداری کی سمری پر دستخط کردیے۔
ان گاڑیوں میں 4 اےپی سی، 39 سنگل کیب، 34 ڈبل کیب پک اپ، 2 ریو، 15پک اپ اور 7 دیگر گاڑیاں شامل ہیں جبکہ پولیس کو 1.89 ارب روپے کی لاگت سے بلٹ پروف گاڑیاںوں کی فراہمی پرکام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے رویے کے باوجود صوبائی حکومت پولیس کو جدید سہولتیں دے رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے جوان فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، سہولتیں ہم دیں گے۔ صوبے میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت اپنی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔