پیرس( رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ )سفارت خانہ پیرس فرانس میں کشمیر بلیک ڈے منایا گیا ۔ فرانس میں پاکستانی سفارت خانہ پیرس کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کشمیری عوام کی جدوجہد اور بھارتی قابض افواج کے مظالم کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔شرکاء نے IIOJK میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ IIOJK میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کریں اور جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کریں۔