لاہور ( آن لائن ) لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھنے سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست آ گیا ہے۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 362 ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک پہنیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار میں 690، شادمان میں 611 ، سید مراتب علی روڈ پر 609، اقبال ٹاؤن میں 599، لوئر مال پر 540 ، سول سیکرٹریٹ میں 518 ، ایف سی کالج میں 480 اور ماڈل ٹاؤن میں 455کی شرح ریکارڈ کی گئی۔