کراچی ( جنگ نیوز) میوزک کے سب سے بڑے شو ”پاکستان آئیڈل“ کا سنسنی خیز تھیٹر راؤنڈ ہفتے سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ میوزک کا سب سے بڑا مقابلہ سب سے پہلے پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں مجموعی طور پر 37 گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جن میں سے صرف 12 خوش قسمت گلوکار اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ججز کی نشستوں پر موجود نامور شخصیات راحت فتح علی خان، فواد خان، بلال مقصود اور زیب بنگش نئے ٹیلنٹ کے انتخاب میں مصروفِ عمل ہیں۔ شو کے مقابلے اب ایک نازک اور دلچسپ موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ سب جاننے کے لیے ناظرین ”پاکستان آئیڈل“ کی نئی قسط ہفتے اور اتوار کی شب 8 بجے سب سے پہلے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔