واشنگٹن (اے ایف پی)صدرٹرمپ کادورہ ایشیا ، چینی ہم منصب سے ملاقات عالمی معیشت کیلئے انتہائی اہم قرار،امریکی صدررواں ہفتے ملائیشیا، جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کرینگے، بہترمعاشی وسیکورٹی معاہد ہ کیلئے خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔ 30اکتوبر کو صدرشی سے ملاقات متوقع، تجارتی جنگ کے باوجود دونوں رہنماؤں کے درمیان ہر مسئلے پر معاہدے کی امید کی جارہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے ایشیا کے بڑے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں ان کی سب سے اہم ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے 30 اکتوبر کو جنوبی کوریا میں APEC اجلاس کے موقع پر ہوگی۔