کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیل کے حالیہ غزہ حملوں، الحاق تجویز پر وائٹ ہاؤس میں شدید ناراضی ،مغربی کنارے کے الحاق کی تجویز نے کشیدگی بڑھا دی، نائب صدر نے نیتن یاہو کو ٹرمپ کا سخت پیغام پہنچایا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے الحاق کی تجویز کی مخالفت میں بیان جاری ،اپوزیشن کی سیاسی اشتعال انگیزی قراردیدیا۔واشنگٹن اور یروشلم کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، کیونکہ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے حالیہ غزہ حملوں اور مغربی کنارے کے الحاق کی تجویز پر شدید ناراضی پائی جا رہی ہے۔