کراچی( افضل ندیم ڈوگر) نیو کراچی میں گھر کی تزئین آرائش میں مصروف رنگساز الماری سے لگ بھگ 44لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سیکٹر 11ایچ نیوکراچی میں الروف اسکائی ویو ٹاور کی رہائشی خاتون عائشہ شبیر نے ایف ائی ار نمبر 691/ 25درج کرائی ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل مذکورہ بلڈنگ میں فلیٹ کرائے پر حاصل کیا تھا۔ خاتون کے مطابق انہوں نے بلڈنگ کی انتظامیہ سے ہی گھر میں رنگ و روغن کا کام شروع کرایا۔