اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مالدیپ، صدر اور فوجی قیادت سے ملاقات ، عالمی اور علاقائی سلامتی ،باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال، گارڈ آف آنر پیش ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کے سرکاری دورے کے دوران مالدیب کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو، ، وزیر دفاع محمد غسان مامون اور میجر جنرل ابراہیم ہلمی، چیف آف ڈیفنس فورس مالدیپ سے ملاقات کی۔