کراچی( افضل ندیم ڈوگر)ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے ملتان ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے لگ بھگ 2کلو گرام کرسٹل آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر مسافر کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر دبئی دبئی کی پرواز پر سفر کیلئے ملتان ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ سامان کی اسکیننگ کے دوران ماہر عملے نے اس کے بیگ کو مشکوک قرار دیا۔