لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے 1 لاکھ مستحق خاندانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی پر مبارکباد دی۔اپنی چھت،اپنا گھر صرف ایک حکومت کا منصوبہ نہیں، خدمت، عبادت اور سعادت کا سفر ہے، ایک سال کی بجائے 10 ماہ کی قلیل مدت میں حکومت پنجاب نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔