• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشترکہ ہدف ہے،ڈاکٹر فاروق افضل

لاہور( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔ انسداد پولیو کے عالمی دن پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ کسی بھی بچے کو پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے جو بچوں کی عمر بھر کی معذوری کا باعث بنتا ہے تاہم اس کا مکمل خاتمہ ویکسین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال انسداد پولیو مہمات میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور ڈاکٹرز، نرسز اورہیلتھ پروفیشنلز ہر سطح پر آگاہی اور ویکسینیشن کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
لاہور سے مزید