لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) میں دو افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک طیب حسین اسسٹنٹ مینجر کو ترقی دے کر ڈپٹی کمرشل مینجر قصور سرکل میں تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ فوزیہ شمیم کو ایڈشنل ڈپٹی کمرشل مینیجر سے ترقی دے کر ڈپٹی کمرشل مینجر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔