لاہور(خبرنگار) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لئے بہت مفید ہے جس کا احساس دلانے کیلئے آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام یونیسف کے اشتراک سے ’ماں کے دودھ کی اہمیت‘پرالرازی ہال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔