• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت قوانین پر مکمل و مؤثر عملدرآمد کروایا جائے،مقررین

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،مولانا علیم الدین شاکر، مولاانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہقادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے۔ امت مسلمہ کا یعنی صحابہ کرامؓ کی مقدس جماعت کا سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا ۔انہوں نے کہا کہ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و مؤثر عملدرآمد کروایا جائے اور قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے۔
لاہور سے مزید