• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کا خاتمہ صرف حکومت نہیں پوری قوم کی ذمہ داری،عمران نذیر

لاہور( جنرل رپورٹر )وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نےکہا کہ پولیو کا خاتمہ صرف حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ہر والدین اپنے بچے کو ویکسین دلوا کر ایک محفوظ پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ یہ ہمارا مشترکہ خواب ہے جسے ہم مل کر حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ پنجاب انسدادِ پولیو پروگرام کے تحت عالمی یومِ پولیو کے موقع پر لاہور میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کو دہرایا گیا۔ تقریب میں صحت کے ماہرین، ضلعی افسران، فرنٹ لائن ورکرز، اور شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی تقریب کی صدارت وزیرِ صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر، وزیرِ اعلیٰ کی فوکل پرسن برائے پولیو محترمہ عظمیٰ کاردار، اور انسدادِ پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹر عدیل تصور نے کی۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیو ورکرز اور ٹیموں کو تعریفی شیلڈز بھی دی گئیں۔
لاہور سے مزید