• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب دھی رانی پروگرام تاریخ ساز فلاحی منصوبہ،سہیل شوکت بٹ

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود اور بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہےکہ پنجاب دھی رانی پروگرام شاندار تاریخ ساز فلاحی منصوبہ ہے راولپنڈی میں دھی رانی پروگرام کے تیسرے فیز کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزراء سہیل شوکت بٹ اور بلال اکبرتقریب نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان، ایم این اے دانیال چوہدری سمیت انتظامی افسران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید