واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا میں خواتین کے مقابلے مرد جلد مرنے لگے، رپورٹ، 53 فیصد مردبیماریوں، منشیات کے باعث د 75 سال کی عمر سے پہلے ہی مر جاتے ہیں۔دنیا کے سپر پاور ملک امریکا میں بیماریوں، منشیات اور مالی مشکلات جیسے مسائل سے دوچار ہوکر خواتین کے مقابلے مرد جلد مرنے لگے جب کہ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ملک میں مردوں کے اموات کے 85 فیصد کیسز کو کچھ اقدامات اٹھانے سے روکا جا سکتا ہے۔طبی ویب سائٹ کے مطابق موویمبر نامی تنظیم اور پین نرسنگ کے پروگرام فار مینز ہیلتھ ایکوئٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 53 فیصد مرد 75 سال کی عمر سے پہلے ہی مر جاتے ہیں اور یہ کہ کچھ اقدامات اٹھا کر ان میں سے زیادہ تر اموات کو روکا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق 1980 میں امریکی مرد دوسرے ترقی یافتہ ممالک کے مردوں سے صرف 1.2 سال کم جیتے تھے لیکن 2023 میں یہ فرق بڑھ کر 4.5 سال ہو گیا، یعنی امریکی مرد اب جلد مر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی مردوں کی موت کا امکان امریکی خواتین کے مقابلے میں دل کی بیماریوں، حادثات، خودکشی اور منشیات کے زیادہ استعمال سے دگنا ہے۔