• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں منشیات اسمگلنگ پر افغان شہری سمیت 8 افراد کو پھانسی

تہران (نیوزڈیسک)ایران کی جیل میں قید ایک افغان قیدی کو منشیات اسمگلنگ کے الزامات پر پھانسی دے دی گئی۔منشیات سے متعلق جرائم میں قید 7 ایرانی شہریوں کو بھی سزائے موت دے دی گئی جبکہ افغان شہری کے بیٹےکوشریک جرم ہونے کے الزام میں 9سال قید کی سزاسنائی گئی ہے ۔غیرملکی میڈیارپورٹس میں ناروے میں قائم تنظیم ایران ہیومن رائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان شہری اسلام میر سعید کو 20 اکتوبر کو یزد کی مرکزی جیل میں سزائے موت دی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید