• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سرکاری بینکوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری حد 49 فیصد تک بڑھانے کی تیاری

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں سرکاری بینکوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری حد 49فیصد تک بڑھانے کی تیاری، وزارتِ خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کی مجوزہ پالیسی پر بات چیت موجودہ حد 20 فیصد ہے، غیر ملکی بینکوں و سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی بھارتی بینکاری شعبے کیلئے نئی راہیں کھول رہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے بعد سرکاری بینکوں کے حصص کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکومت سرکاری بینکوں میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد 20 فیصد سے بڑھا کر 49 فیصد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پالیسی سے واقف ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے درمیان اس مجوزہ فیصلے پر گزشتہ چند ماہ سے مشاورت جاری ہے، تاہم ابھی حتمی منظوری نہیں دی گئی۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب بھارت کے بینکاری شعبے میں غیر ملکی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دبئی کے Emirates NBD نے حال ہی میں RBL Bank میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 60 فیصد حصص حاصل کیے۔

دنیا بھر سے سے مزید