• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشیدگی کے باوجود بھارت کی چین کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ

لاہور(خالدمحمودخالد) کشیدگی کے باوجود بھارت کی چین کو برآمدات میں22فیصد اضافہ ،بھارت کی چین کو برآمدات میں مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی یعنی اپریل تا ستمبر کے دوران 22فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری کی علامت ہے۔ بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں اضافے کی بڑی وجوہات آئرن اور پٹرولیم مصنوعات، کاٹن یارن، اور دواسازی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ ہے۔ اس عرصے میں بھارت کی چین سے درآمدات بھی بلند سطح پر برقرار رہیں، جن میں الیکٹرانکس، مشینری اور کیمیکل مصنوعات سرفہرست رہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید