کراچی(نیوزڈیسک)روس اور امریکا کے تعلقات میں بڑھتی کشیدگی کے دوران پیوٹن اور ٹرمپ میں دوریاں بھی بڑھ گئیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا سے پلوٹونیم تلفی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پیوٹن نے امریکا کیساتھ ایٹمی مواد کی تلفی کے معاہدے کو ختم کرنے کے لیے قانون پر دستخط کر دیے۔2000میں طے پانے والا معاہدہ دونوں ممالک کو پلوٹونیم کے ذخائر کم کرنے کا پابند بناتا تھا۔ معاہدے کے تحت روس اور امریکا نے 34میٹرک ٹن پلوٹونیم کو ایٹمی توانائی میں استعمال کرنا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق معاہدہ 17ہزار ایٹمی ہتھیاروں کے برابر مواد تلف کرنے کا ذریعہ تھا۔پیوٹن نے 2016میں ہی معاہدے کی معطلی کا اعلان کر دیا تھا اب باضابطہ خاتمہ کر دیا گیا۔