لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ چین نے تِبّت میں لہانزے ایئر بیس پر 36فائٹرز جہازوں کے نئے شیلٹرز تعمیر کئے ہیں جو سرحد پار بھارتی علاقے توانگ سے تقریباً ایک سو سات کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ ان نئے شیلٹرز میں جے 16، جے 11اور جے 20لڑاکا طیارے رکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیس پر بھارتی میڈیا کے مطابق فیول اسٹوریج، ریڈار اسٹیشن اور کمانڈ کنٹرول بلاک بھی قائم کیا گیا ہے جس سے بیس کی اسٹریٹجک اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بیس سرحد کے قریب ہونے کے باعث چین کے طیارے کسی بھی ہنگامی صورت میں چند منٹوں میں بھارتی فضائی حدود کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔