• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگل کو غزہ کے واقعات انتہائی مایوس کن اور پریشان کن تھے، قطری وزیراعظم

گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین نوحہ کناں ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین نوحہ کناں ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ منگل کے روز غزہ میں پیش آنے والے واقعات ہمارے لیے انتہائی مایوس کن اور پریشان کن تھے۔

اپنے  بیان میں انھوں کہا کہ ان کے لیے واضح ہے کہ حماس غزہ میں حکومت چھوڑنے پر تیار ہے، حماس کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ہتھیار ڈالنے کی ضرورت تسلیم کرے۔

دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملہ کیا جس سے 104 فلسطینی شہید ہوئے، شہدا میں 46 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 253 افراد زحمی ہوئے۔

اسرائیل نے اپنی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں سے ہلال احمر کے نمائندوں کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی۔

دریں اثنا غزہ میں اسرائيلی حملوں پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکوانے کیلیے کردار ادا کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید