لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔
سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام کے مطابق لاہور میں 3 نومبر سے 10 روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انسدادِ پولیو پروگرام کے سربراہ نے بتایا کہ لاہور کی 122 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی۔
سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام نے بتایا کہ مہم کے دوران 4 ماہ سے 15 سال تک کےبچوں کو پولیو ویکسین لگے گی۔
پروگرام کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہم میں 3 روز کے دوران اسکولوں میں بھی 15 سال تک کےبچوں کو پولیو ویکسین لگائی جائے گی۔