کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو کے 11نمونے مثبت پائے گئے۔کراچی میں انسداد پولیو مہم پیر 13 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہو اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم میں پانچ سال تک کے 27لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئیں گے۔ فیصلہ کیا گیا کہ انکار کرنے والے 34ہزار بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ایسے بچوں اور ان کے والدین کی نشاندہی کر لی گئی ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ مچھر کالونی چکورا نالہ راشد منہاس سہراب گوٹھ خاموش گوٹھ ایم خان کالونی اورنگی نالہ بختاور گوٹھ کورنگی نالہ حاجی مراد گوٹھ ہجرت کالونی اور منظور کالونی میں لئے گئےجن میں گیارہ نمونے مثبت آئے ہیں۔