 
                
                 
 
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی گاؤں میں پاکستان زندہ باد نامی وائی فائی سے سراسیمگی، پولیس کی تحقیقات شروع، یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وائی فائی نیٹ ورک کس نے بنایا۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے قریب کالوبالو گاؤں میں اُس وقت ہلچل مچ گئی جب مقامی رہائشیوں نے ایک وائی فائی نیٹ ورک کا نام "Pakistan Zindabad" دیکھا۔ اس واقعے نے دیہاتیوں میں تشویش پیدا کر دی جس کے بعد معاملہ پولیس تک پہنچا۔ جِگنی پولیس نے فوری طور پر نان کگنیزیبل رپورٹ (NCR) درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔