• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی بڑی کمپنیوں کی شام میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی تیاریاں

ریاض( شاہد نعیم) سعودی عرب کی بڑی کمپنیوں کی شام میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ یہ اقدام مملکت کے اس کاروباری رجحان کا حصہ ہے جو شام کی بحالی اور ترقی پر مرکوز ہے ۔ سعودیہ، شام بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ ماندو نے بتایا کہ توانائی کے میدان کی معروف کمپنیز اکوا پاور اور ایس ٹی سی شام کی منڈی میں داخل ہونے کی خواہاں ہیں، عبداللہ ماندو کے مطابق منصوبہ بندی کا مقصد جنگ سے تباہ حال شامی معیشت کو ازسرِنو کھڑا کرنا ہے۔ اس کے لیے توانائی، مالیات اور مواصلات کے بنیادی شعبوں کی تعمیرِ نو پر کام کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید