• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PHCCکے بورڈ آف کمشنرز کیKEMUقیادت وانتظامیہ سے ملاقات

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا ،اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت چیئرپرسن پی ایچ سی میجر اعظم سلیمان خان (ریٹائرڈ) نے کی جس میں کمشنرز پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت اور پروفیسر ڈاکٹر نعمان تعریف، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز اور سینئر ڈائریکٹرز شامل تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی قیادت وانتظامیہ سے ملاقات کرتے ہوئے میو ہسپتال، لیڈی ایچیسن ہسپتال اور لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی ریگولیٹری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ میجر اعظم سلیمان خان نے کہاکہ انضباطی عمل کو سہولت کاری میں تبدیل کیا جا رہا ہے اوربورڈ آف کمشنرز نے فیصلہ کیا ہے کہ علاجگاہوں کو ریگولیٹری تعمیل حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔سی ای او میو ہسپتال، ڈین یونیورسٹی اور پروفیسر آف پیڈیاٹرکس ڈاکٹر ہارون حامد نے بتایا کہ میو ہسپتال پنجاب بھر میں سب سے زیادہ مریضوں کا بوجھ سنبھالتا ہے اورروزانہ بیرونی مریضوں کے شعبے میں 5000 سے زائد اور ایمرجنسی میں تقریباً 3500 مریضوں کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عبدالمبدرنے مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ منظور شدہ 6500 آسامیوں میں سے صرف 4500 افراد بھرتی ہیں۔
لاہور سے مزید