لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی اتھارٹی نے پولیس ڈرونز کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ڈرونز کا ٹیسٹ رنز شروع کیا جائے گا۔نئے نظام کے تحت ون فائیو کی کال پر پولیس سے پہلے ڈرون جائے وقوعہ پر پہنچے گا اور موقع سے ویڈیو شواہد اکٹھے کرے گا۔ابتدائی طور پر یہ ڈرونز 15 کلومیٹر کے دائرے میں استعمال کیے جائیں گے اور ٹریفک بلاک، احتجاج یا ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کریں گے۔