• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق صوبے62 لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخائر کیلئےخریداری کرینگی،عاشق حسین کرمانی

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیرِ زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ساہیوال ڈویڑن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کمشنر آفس ساہیوال میں صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت گندم کی کاشت کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی ملک قاسم ندیم، محمد ارشد ملک، کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی وزیرِ زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں 62 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے سٹریٹجک ذخائر کے لیے خریداری کریں گی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے لیے گندم آسان اور منافع بخش فصل ہے جبکہ مقامی ضروریات کے پیشِ نظر اس کی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر زراعت نے بتایا کہ پنجاب میں رواں سیزن کے دوران گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید