• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت انصاف کی فراہمی،مقدمات کے فیصلوں کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس عالیہ نیلم کی قیادت میں نافذ کردہ کیس مینجمنٹ سسٹم اور عدالتی انتظامی اصلاحات کے مثبت نتائج واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں، بروقت انصاف کی فراہمی کی وجہ سے مقدمات کے فیصلوں کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،اعداد و شمار کے مطابق ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں مجموعی طور پر 45 ہزار 425 مقدمات کے فیصلے کئے گئے جو عدالتی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے،شفافیت اورمقدمات کے بروقت فیصلوں سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، مجموعی عدالتی نظام میں مؤثر تبدیلی اور کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
لاہور سے مزید