لاہور(خبرنگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد علیل ہوگئے،انہیں بلڈ پریشر زیادہ ہونے پر شریف میڈیکل سٹی میں داخل کروایا گیا، جہاں وہ چار دن بعد ڈسچارج ہوئے،اور گھر منتقل ہو چکے ہیں۔امیر جمعیت اہل حدیث سینیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے ڈاکٹر عبدالغفور راشد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔