لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کی امریکہ کیلئے برآمدات میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مئی سے ستمبر کے درمیان بھارتی برآمدات میں تقریباً ساڑھے سینتیس فیصد کمی واقع ہوئی۔ یہ برآمدات مئی میں 8.8 ارب ڈالر تھیں جو کم ہو کر ستمبر میں 5.5ارب ڈالر رہ گئیں۔ بھارتی تجارتی تجزیاتی ادارے گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشی ایٹو کے مطابق یہ پانچ ماہ کے دوران گزشتہ کئی برسوں کی سب سے بڑی کمی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی درآمدی ٹیرِف میں اضافے اور امریکی منڈی میں طلب میں کمی نے بھارت کی برآمدات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔