• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ سبز قوانین برقرار رہے تو یورپ کو قدرتی گیس سپلائی بند کردینگے، قطر

دوحا(نیوز ڈیسک)مجوزہ سبز قوانین برقرار رہے تو یورپ کو قدرتی گیس سپلائی بند کردیں گے، قطر ،CSDDD کی خلاف ورزی پر آمدنی پر پانچ فیصد جرمانہ ناقابل قبول، وزیر توانائی سعد الکعبی،خلیجی عرب ریاست قطر نے یورپی یونین کو وارننگ دی ہے کہ وہ یونین کے مجوزہ ’سبز قوانین‘ کے باعث اس بلاک کو مائع قدرتی گیس کی ترسیل بند کر سکتا ہے۔ دوحہ کو انسانی حقوق اور تحفظ ماحول کے شعبے میں یونین کے ان مجوزہ ضابطوں پر اعتراض ہے۔ان نئے یورپی ضابطوں کی تیاری کے دوران مختلف یورپی ممالک کے رائٹ، لیفٹ اور ماحول دوست دھڑوں سمیت بہت سے سیاسی رہنماؤں نے بھرپور حمایت کی تھی، لیکن یورپ ہی میں کئی سیاسی حلقے ان ضابطوں کے اس لیے خلاف بھی ہیں کہ ان کے بقول یہ کاروباری اداروں کے لیے ’’بہت زیادہ بوجھ‘‘ بن جائیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید