مغربی فرانس میں ایک شخص نے گاڑی راہ گیروں اور سائیکل سواروں پر چڑھادی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جس میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے حادثے میں ملوث 35 سال کے شخص کو گرفتار کرلیا۔ اقدام قتل کی کوشش کے الزام میں ملزم سے تحقیقات جاری ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا ملزم نے پولیس سے مزاحمت کرنے اور گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔