ڈھاکا (اے ایف پی)بنگلہ دیش کا بوئنگ سے 25طیاروں کا معاہدہ، جو امریکا کے ساتھ ٹیرف ڈیل کا حصہ ہے، یورپی کمپنی ایئربس بھی دوڑ میں، طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔بنگلہ دیش نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے تحت بوئنگ کمپنی سے 25چوڑے ڈھانچے والے طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کی ترسیل 2029 سے شروع ہوگی۔ یہ معاہدہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد بھاری ٹیرف میں نرمی کے بدلے طے پایا۔ یورپی کمپنی ایئربس نے بھی 14 طیاروں کی پیشکش کی ہے اور سفارتی سطح پر بنگلہ دیش کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔