• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی سی کی خبریں سو فیصد جعلی ہوتی ہیں، ٹرمپ کی پریس سیکریٹری کا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ کی پریس سیکریٹری نے الزام عائد کیا ہے کہ بی بی سی کی خبریں سوفیصد جعلی ہوتی ہیں ۔یہ لیفٹ راج پروپیگنڈا مشین، اس کی نشریات دیکھنا دن برباد کر دیتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے بی بی سی کو سوفیصد جعلی خبریں اورپروپیگنڈا مشین قرار دیا ہے اور کہا کہ برطانیہ میں بی بی سی کی نشریات دیکھنا ان کا دن برباد کر دیتا ہے۔ ان کے الزامات اس وقت سامنے آئے جب یہ دعویٰ کیا گیا کہ بی بی سی پانوراما دستاویزی پروگرام نے ٹرمپ کے خطاب کے دو حصے جوڑ کر دکھائے، جبکہ ایک حصہ حذف کر دیا گیا جس میں وہ عوام سے امن اور وطن پرستی کے ساتھ آواز بلند کرنے کی بات کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید