• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک کا 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اعلان

کوپن ہیگن ( جنگ نیوز) ڈنمارک کا15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اعلان،حکومت کا کہنا ہے اقدام کا مقصد کم عمر بچوں کوآن لائن خطرات، نفسیاتی دبا اور غیر مناسب مواد سے محفوظ رکھنا ہے، 13 سال تک کے بچوں کو صرف مخصوص اور نگرانی شدہ پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کم عمر بچوں کوآن لائن خطرات، نفسیاتی دبا اور غیر مناسب مواد سے محفوظ رکھنا ہے۔ڈنمارک کے سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 سال تک کے بچوں کو صرف چند مخصوص اور نگرانی شدہ پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید