• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی اجتماع بڑے جلسے میں تبدیل، جوش، ایم کیو ایم جلسے کی جھلکیاں

کراچی ( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام ہفتے کو سرجانی ٹاؤن میں ہونے والا عوامی اجتماع بڑے جلسے میں بدل گیا، علاقہ کی عوام کا جوش وخروش قابل دید نظر آیا، نوجوانوں اور بچوں کے علاوہ خواتین اور بزرگوں نے بھی بڑی تعداد میں جسلہ میں شر کت کی جن کے ہاتھوں میں ایم کیو ایم کے پرچم اور رہنماؤں کی تصاویر تھی وہ ایم کیو ایم زندہ باد اور کراچی کو حق دو، شہریوں کو جینے دو کے نعرے بھی لگا رہے تھے، جلسے گاہ کے اطراف میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی،جلسے میں 30 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا، جبکہ 50× 25 فٹ کی ایس ایم ڈی اسکرین لگائی گئی، پنڈال کے اطراف برقی قمقموں کا شاندار انتظام کیا گیا جس سے پورا پنڈال روشنیوں میں نہا گیا، جلسہ گاہ میں اراکینِ مرکزی کمیٹی شعبہ جات کے ذمہ داران و ارکان حق پرست اراکینِ قومی و صوبائی سمیت سرجانی ٹاؤن کی مختلف یوسیز سے آنے والی حق پرست عوام کے جمع غفیر نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید